ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کالعدم تنظیم جسمم سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم جئے سندھ متحدہ محاذ (جسمم) سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو ماڑی پور روڈ سے گرفتار کرلیا۔ 

حکام کے مطابق خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع اور نشاندہی پر ماڑی پور روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب آگرہ تاج میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے دہشت گرد گورنرکولاچی کو گرفتار کر کے اسلحہ، 4 دستی بم اور گولیاں برآمد کرلیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتاردہشت گرد کا بھائی ذوالفقارکولاچی سال 2011 میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ابراہیم حیدری کے علاقے میں ایک گھر کے اندر بم بناتے ہوئے پھٹ جانے کی وجہ سے ہلاک ہوا تھا جبکہ ابراہیم حیدری پولیس نے اس کے دیگر ساتھی گرفتار کیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں