ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا اور کراچی کا چوتھا نمبر

 کراچی: ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا اور کراچی کا چوتھا نمبر رہا ہے۔

انڈیکس کے مطابق آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور 210پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 168 پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈ ہوئے، بیجنگ(چائنا)186 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر جبکہ دہلی(بھارت) 181پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ریکارڈ ہوا۔

انڈیکس کے مطابق شمالی مغربی(بلوچستان) کی ریگستانی ہواؤں کے اثرات کراچی  پر برقرار ہیں،جس کے سبب کراچی کی فضائیں مضرصحت رہیں اور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر رہا،شہر کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 168 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئے۔

درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت، 201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت،301 سےزائددرجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں