ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیخ رشید کو سات دن کے اندر لال حویلی خالی کرنے کا حکم

راولپنڈی کی انتظامیہ نے شیخ رشید کو لال حویلی خالی کرنے کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ سات روز میں حویلی خالی نہ ہوئی پولیس کی مدد سے خالی کرائی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کی جانب سے یہ نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں شیخ رشید اور ان کے بھائی سے کہا گیا ہے کہ آپ کو پہلے بھی اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا لیکن نہ آپ پیش ہوئے اور نہ حویلی کے بقایا جات ادا کیے اس لیے آپ حویلی کے قبضے سے قانونی طور پر بے دخل ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :حالات بند گلی کی جانب جارہے ہیں 30 اکتوبر تک بہت کچھ واضح ہوجائے گا، شیخ رشید

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کہا ہے کہ سات روز میں یہ حویلی خالی کردی جائے بصورت دیگر پولیس کی مدد سے اسے خالی کرایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے پولیس کو بھی تعاون کے لیے خط لکھ دیا ہے جس میں ان سے 19 اکتوبر کو معاونت طلب کی گئی ہے۔

شیخ رشید نے اس معاملے پر کہا ہے کہ یہ لوگ لال حویلی کے پیچھے پڑے ہیں، قانونی اور آئینی طور پر اس پر ہمارا حق ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں