ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پولیو ٹیم کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے لیویز اہلکار حبیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیم کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے حبیب الرحمن کو قوم سلام پیش کرتی ہے، دہشت گرد پاکستان کے بچوں کو معذور بنانا چاہتے ہیں۔

مزیدپڑھیں: پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

شہباز شریف نے کہا کہ قوم کی حمایت اور افواج کی مدد سے دہشت گردی کے مرض کا خاتمہ کریں گے، پولیو کے خلاف جنگ لڑنے والے ورکرز اور ان کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے چمن میں پولیو ٹیم کی حفاظت مامور لیویز سیکیورٹی اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگیا تھا جس کی شناخت حبیب الرحمان ولد گلزمان ماسٹر سے ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں