ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت کی فیصل شاہکار کو بطور آئی جی پنجاب کام جاری رکھنے کی ہدایت

 لاہور: وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کو حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے لیے وفاقی حکومت نے فیصل شاہکار کو آئی جی پنجاب کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے اُن کی کارکردگی پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی خدمات واپس لینے سے متعلق کوئی معاملہ زیر غور نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب وفاق کی جانب سے تحریری طور پر مراسلہ موصول ہونے کےبعد دفتر جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ فیصل شاہکار نے وفاقی حکومت کو لکھا تھا کہ ان کی خدمات واپس لی جائیں وہ پنجاب میں کسی عہدے پر کام نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے یہ خط ایک ایسے وقت میں سامنے لکھا تھا جب عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں