ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلشن حدید سے پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی خاتون لاہور سے بازیاب

 کراچی: اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی خاتون کو پولیس نے لاہور سے بازیاب کروا کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونےوالی خاتون کو لاہور سے بازیاب کرالیا گیا جبکہ پولیس نے ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے تھانہ اسٹیل ٹاأن میں اپنی بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس نے تکنیکی بنیاد پراسکی تفتیش کی اور ضلع ملیر کی انیوسٹی گیشن اور آپریشن کی ٹیموں نےمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے خاتون کو بازیاب کرایا۔

گرفتار ملزم کو کل عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی مزکورہ شخص سے دوستی سوشل میڈیا کی ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ہوئی تھی اوراب تک یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون اپنی مرضی سے اسکے ہمراہ گئی تھیں تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں