ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسمبلی کی تحلیل پر صوبائی کابینہ متفق ہے،وزیر اعلیٰ کے پی کے

ایبٹ آباد:  وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے ورکر ہیں وہ اشارہ کریں حکومت کیا چیز ہے جان بھی قربان کر دیں گے اسمبلی کی تحلیل پر صوبائی کابینہ متفق ہے حکم کے منتظر ہیں۔

ایبٹ آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پوختوانخوا کا کہان تھا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک و قوم کو مشکل حالات سے باہر نکال سکتے ہیں، ہزارہ اور پختون بیلٹ میں کوئی تفریق نہیں، میرے لیے سب کی اہمیت یکساں ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ  ٹھنڈیانی روڈ بحالی منصوبہ صرف سڑک تک محدود نہیں نہیں بلکہ انٹگرییٹڈ ٹورازم پراجیکٹ ہے،اگلے مرحلے میں گھڑی حبیب اللہ اور دیگر صحت افزا مقامات کو ترقی دی جائے گی، بلدیاتی نمائندوں کے تحفظات دور کرنے پر کام شروع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعلان شدہ فنڈز ضرور دیں گے، معاشی حالات اتنے خراب نہیں،اللہ کا فضل ہے، ترقیاتی عمل مکمل کریں گے، وفاق کی جانب سے صوبے کی حق تلفی غیر جمہوری عمل ہے، وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں معاشی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں