ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار معطل، مقدمہ درج

راولپنڈی لڑکی سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے والے پولیس افسر راجہ سعید اکمل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ راوت کے پولیس اہلکار کے خلاف زناالجبر کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس پر متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ اے ایس آئی راجہ سعید نے دو پولیس اہکاروں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

لڑکی نے شکایت میں دعویٰ کیا کہ پولیس اہلکار راجہ سعید کسی علی نامی لڑکے کا پوچھ رہا تھا اور دوران ملزمان نے متاثرہ لڑکی اس کی سہیلی اور گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ اے ایس آئی راجہ سعید نے مجھے تین مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور میری برہنہ ویڈیوز بھی بنائیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر سی پی او راولپنڈی پولیس نے گزشتہ روز تینوں پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں