ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

 لاہور: پنجاب پولیس نے 12 سالہ بچی سے تین سال تک زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جو متاثرہ کا قریبی رشتے دار ہے۔

ایکسیرپسی نیوز کے مطابق ایس پی کینٹ رضا تنویر کی ہدایت پر پولیس نے تھانہ فیکٹری ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔

اے ایس پی ڈیفنس سدرہ خان نے بتایا کہ ملزم سلمون پال تین سال سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا، جو بچی کا قریبی رشتہ دار ہے، ملزم بچی کو اسکول سے واپسی اپنے گھر لے جا کر ورغلاتا اور زیادتی کرتا تھا۔

سدرہ خان نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم سلمون پال کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ رضا تنویر نے بتایا کہ بچوں و خواتین کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں