ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چوہدری نے اسمبلیوں کی تحلیل کیلیے 6 دن تاخیر کیوجہ بتا دی

  کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسمبلیوں کی تحلیل کے لیے 6 دن تاخیر کی وجہ بتادی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے اسمبلیاں توڑنے کیلے 6 دن کی مہلت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ  ’چھ دن کا وقفہ (تاخیر) اس لئے کیوں کہ اس دوران ہم قومی اسمبلیوں کے استعفوں کیلئے کاروائی کرنی ہے‘۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان سے ن لیگ کو شدید صدمہ پہنچا اور اب وہ دھاڑیں مار مار کر بین ڈال رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے جمعے 23 دسمبر کو دونوں صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے ہم 123 اراکین قومی اسمبلی جائیں گے اور استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر سے منظوری کا مطالبہ کریں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں