ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسداد دہشتگردی عدالت سے  عمران خان کی ضمانت میں توسیع

 اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج  پر  تھانہ سنگجانی میں درج  مقدمے کی سماعت  ہوئی، جس میں عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

بابر اعوان کی جانب سے طبی بنیادوں پر عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی تھی،  جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کر دی۔ آئندہ سماعت 10 جنوری کو ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں