ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عامر ذوالفقار خان آئی جی پنجاب تعینات

 لاہور: حکومت نے محمد عامر ذوالفقار خان کو آئی جی پنجاب مقررکرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

محمد عامرذوالفقار خان اس سے قبل بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس خدمات سرانجام دے رہے تھے جبکہ وہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس میں بھی آئی جی کی حیثیت سے تعینات رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس سروس کے بلال کمیانہ کی خدمات بھی پنجاب حکومت کے سپر د کی جارہی ہیں،محمد عامر ذوالفقار خان کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: چیف سیکرٹری پنجاب تبدیل، آئی جی نے بھی عہدہ چھوڑ دیا

واضح رہے کہ فیصل شاہکار نے ایک روز قبل اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا جس کے بعد  ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد کو قائم مقام آئی جی پنجاب پولیس تعینات کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں