ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالت کو گیارہ جنوری تک اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، فواد چوہدری

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالت نے جو بیان حلفی لیا پی ٹی آئی اُس سے اتفاق نہیں کرتی، لاہور ہائیکورٹ کو گیارہ جنوری تک اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت میں ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا اور لاہور ہائیکورٹ نے  گورنر کا وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا، عدالتی فیصلے کے مطابق گورنر مس کنڈیکٹ کے مرتکب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے چیف سیکریٹری آکر بتائیں گے کہ انہیں نوٹی فکیشن جاری کرنے کیلیے کس نے مجبور کیا اور نوٹی فکیشن کس نے جاری کروایا، گورنر کے غیرآئینی اقدام کو عدالت نے مسترد کردیا۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا

فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت نے جو بیان حلفی لیا پی ٹی آئی اُس سے اتفاق نہیں کرتی، ہم نے بیان حلفی دیا کہ آئندہ سماعت تک اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، اسمبلیاں ہر صورت تحلیل ہوں گی چاہیے ایک ہفتے یا دو دن میں ہوں، ہم بیان حلفی کے حق میں تھے، عدالت کے کہنے پر ہی دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں