انگلینڈ: ٹی وی اینکر اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کرلی۔
ریحام خان نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی ہے کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ ریحام خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر لکھا ہے ’just married‘۔
تاہم انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں تفصیل اور شریکِ حیات کے بارے میں کوئی معلومات ظاہر نہیں کی ہیں۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) December 23, 2022
ٹوئٹر صارفین ریحام خا ن کو شادی کی مبارک باد دے کر نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کئی صارفین نے ان سے سوال بھی کیا ہے کہ ان کی شادی کس شخصیت سے ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ ریحام خان کی پہلی شادی 2005 میں طلاق کے بعدختم ہو گئی تھی جس کے بعد جنوری 2015 میں انہوں نے عمران خان سے شادی کی تھی جو صرف 10 ماہ تک چل سکی اکتوبر میں انہوں نے عمران خان سے بھی علیحدگی اختیار کر لی تھی جس کے بعد یہ ریحام کی تیسری شادی ہے۔