ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی نہ ہی ملک میں انتخابات کا کوئی امکان ہے، چوہدری شجاعت

 لاہور: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی اور نہ ہی ملک میں الیکشن کے کوئی امکانات ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت حسین سے جمیعت علما اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے وفد کے ہمراہ اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور بلوچستان میں عوام کو درپیش مشکلات خصوصاً آٹے کی قلت سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملک کی بہتری کیلئے ملک کی معاشی سیاسی معاملات پر گفتگو سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل  نہیں ہوگی، فی الحال ملکی الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے، صوبائی حکومتوں کا فرض ہے کہ عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیاء کو مہنگا ہونے پر ایکشن لیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عام آدمی بہت زیادہ پریشان ہے، تمام لیڈران اپنی اپنی بولی بولنے کی بجائے ملکی مسائل خصوصاً مہنگائی کو حل کرنے کو ترجیح دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں