ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

06 سالہ بچہ پُراسرار طور پر جاں بحق، جسم پر تشدد کے نشانات

لاہور کے علاقے کاہنہ میں 06 سالہ بچہ پراسرار طور پر جاں بحق گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوتیلی ماں نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ 6 سالہ عمر واش روم میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش واش سے بر آمد ہوئی ہے جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں تاہم عمر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد موت کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔

06 سالہ بچے کے مبینہ طور پر واش روم میں گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے پر سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سی سی پی او لاہور کاحادثہ اور قتل سمیت واقعہ کی مکمل پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے میڈیکل رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کرنے کا حکم دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں