ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گندم کا کوئی بحران نہیں، وافر مقدار میں ذخائر موجود ہیں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں، وافر مقدار میں ذخائز موجود ہیں ناجائز منافع خوری کرکے مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کا ملک میں گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزوں و ناجائز منافع خوری کے حوالے سے اعلی سطحی ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں وزیرِاعظم نے ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور صوبوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ پاسکو کے ذخائر سے فلور ملز تک گندم کی ترسیل مزید تیز کی جائے، 1.3 ملین میٹر ٹن گندم درآمدی گندم کا اسٹاک بھی ملک میں پہنچ گیا ہے جبکہ جنوری کے آختتام تک مزید اتنا ہی اسٹاک پہنچ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ دن میں حکومت کے اقدامات کی بدولت آٹے کے 40 کلو کے تھیلے کی قیمت میں تقریباً 1000 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ وفاقی و صوبائی ادارے آٹے اور گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت اقدامات کریں، حکومت غریب عوام کیلئے آٹے کی مصنوعی قلت سے مہنگائی پیدا کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، متعلقہ وفاقی اعلی حکام اور صوبائی چیف سیکٹریز نے شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں