ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فلمساز مہنگے معاوضے مانگنے والے اداکاروں پر برس پڑے

ممبئی: بالی وڈ کے معروف فلمساز بشن کمار نے مہنگے معاوضے مانگنے والے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں مشہور پروڈکشن ہاؤس ٹی سیریز کے مالک نے کہا ہے کہ اداکار ہم سے بڑا معاوضہ طلب کرتے ہیں لیکن وہ فلم کی ایک کامیاب اوپننگ کا وعدہ نہیں کرسکتے۔

اس سے قبل مشہور فلمساز کرن جوہر نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا تھا کہ مہنگے معاوضے والے اداکار اچھی اوپننگ کی گارنٹی بھی نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں : کرن جوہر کی فلموں کیلئے مہنگے معاوضے لینے والے فنکاروں پر تنقید

بشن کمار نے کہا کہ جب اداکار ہمیں کہتے ہیں کہ اتنے معاوضے کے بغیر ہم کام نہیں کریں گے تو ہم پھر ان کو کام دینے سے انکار کردیتے ہیں، ہم اپنا نقصان نہیں کرسکتے۔

انہوں نے اس بات کا اعلان بھی کیا کہ فلم ’بھول بھلیاں 3‘ پائپ لائن میں ہے اور جلد اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں