ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان کی عدم پیشی پر فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد: توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کی عدم پیشی پر فیصلہ محفوظ کرکے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل

الیکشن کمیشن میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، جس میں وارنٹ گرفتاری کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے۔

دوران سماعت معاون وکیل نے بتایا کہ فیصل چودھری اور دیگر وکلا لطیف آفریدی کے جنازے میں گئے ہیں۔ جس پرالیکشن کمیشن کے ممبر بلوچستان نے استفسار کیا کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کہاں ہیں؟۔ ممبر پختونخوا نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ نے وارنٹ معطل کیے ہیں، لیکن پیشی سے نہیں روکا۔ حاضری سے استثنا کی درخواست بھی دائر نہیں کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کی عدم پیشی پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں