ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ نے یوٹیوب پر 500 ملین ویوز حاصل کرلیے

 لاہور: گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے مقبول ترین گانے ’پسوڑی‘ نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔

گانا کوک اسٹوڈیو کی سیزن 14 کی جانب سے پچھلے برس ریلیز کیا گیا تھا جس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بے حد پذیرائی ملی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ گانا عالمی ٹرینڈ بن گیا۔

پسوڑی کو ویڈیو اسٹریمنگ سروس یوٹیوب پر ریلیز کے 11 ماہ کے دوران اب تک 500 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ’پسوڑی‘ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا قرار

دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے گانے ’’پسوڑی‘‘کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے اور کمپوزیشن زلفی کی ہے جبکہ موسیقی زلفی اور عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پسوڑی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، گانے نے انگریزوں کا بھی دل جیت لیا

واضح رہے کہ اس سے قبل ’پسوڑی‘ نے کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے مشہور گانے ’بٹر‘ کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانےوالا گانا ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں