ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی فلمساز جعفر پناہی نے جیل میں تاحیات بھوک ہڑتال شروع کردی

تہران: چھ ماہ سے جیل میں موجود ایران کے مشہور فلمساز جعفر پناہی نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمساز کی اہلیہ طاہرے سعیدی نے انسٹاگرام پر یہ اس خبر سے لوگوں کو آگاہ کیا ہے۔

62 سالہ جعفر پناہی نے جیل سے ایک بیان جاری کیا  ہے جس کے مطابق یہ گرفتاری ایک عدالتی سزا کے بجائے ایک اغواء ہے۔

ایوارڈ یافتہ فلمساز نے اعلان کیا کہ جب تک ان کو رہا نہیں کیا جاتا وہ کھانا پینا نہیں کریں گے اور نہ ہی ادویات لیں گے۔

جعفر پناہی کو سبز انقلاب کے ایک طالب علم کے جنازے میں شرکت پر چھ برس قید کی سزا سنائی گئی جبکہ بیس برس تک فلم میکنگ اور سفر پر بھی پابندی لگادی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں