ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاؤلو کوئیلو بھی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح نکلے

 ممبئی: برازیل کے شہرہ آفاق ادیب پاؤلو کوئیلو بھی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح نکلے اور انہوں نے اداکار کی تعریف میں ٹویٹ کی ہے۔

کوئیلو نے شاہ رخ کی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں بالی وڈ سپر اسٹار ممبئی میں اپنے گھر ’منت‘ کے باہر اپنے مداحوں سے ملاقات کررہے ہیں۔

’الکیمسٹ‘ کے ناول نگار نے وڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا ’بادشاہ، لیجنڈ، دوست لیکن ان سب سے بڑھ کر ایک شاندار اداکار۔

پاؤلو کوئیلو نے ساتھ ہی بریکٹ میں لکھا کہ جو لوگ مغرب میں ان کو نہیں جانتے ہیں  میں ان کو فلم ’مائے نیم از خان اینڈ آئی ایم ناٹ آ ٹیررسٹ‘ تجویز کرتا ہوں۔

شاہ رخ خان نے صبح اٹھ کر کوئیلو کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ میرے دوست آپ ہمیشہ مہربان رہتے ہیں۔ ہمیں جلد از جلد ملاقات کرنی چاہئے۔

برازیلین ادیب اس سے قبل بھی شاہ رخ خان کی تعریف میں ٹویٹ کرچکے ہیں اور انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ یورپ میں شاہ رخ کی مزید فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں