ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہالی ووڈ اسٹار ڈوین جانسن کی والدہ کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں

 نیویارک: مشہور سابق ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن المعروف دی راک کی والدہ کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔

ہالی ووڈ اسٹار دی راک نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ  کی گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی ہے کہ ان کی والدہ گزشتہ رات ایک خطرناک کار  حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئیں ہیں اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

حادثے میں تباہ ہونے والی والدہ کی گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے راک نے کیپشن میں لکھا کہ ’خدا کا شکر ہے کہ میری والدہ ٹھیک ہیں وہ صحتیاب ہوجائیں گی‘۔

ڈوین جانسن نے مزید لکھا کہ میری والدہ پھیپھڑوں کے کینسر، ایک مشکل شادی، خودکشی کی کوشش اور نشے میں دھت ڈرائیور سے ٹکرانے کے بعد بچ گئی ہیں۔

بلیک ایڈم اسٹار نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو یہ پیغام دیا کہ وہ اپنے والدین کا بہت خیال رکھیں اور انہیں گلے لگائیں کیونکہ ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ کب ہمیں رات کے 3 بجے ایسی کال آجائے جو ہم کبھی موصول نہیں کرنا چاہتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں