ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم انڈیا سے نفرت کے ساتھ ان کے گانوں پر ناچتے بھی ہیں، فیصل قریشی

  کراچی: پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہم بحیثیت پاکستانی دوہرے معیار کا شکار ہیں، ہم انڈیا سے نفرت کرتے ہیں اور ساتھ ہی ان کے گانوں پر تقریبات میں ناچتے بھی ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے پاکستانی عوام کے جانب سے اپنے فنکاروں کی طرف تحقیر آمیز رویے پر بات چیت کی ہے۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ جب والدین اپنے بچوں کا احترام کرتے ہیں تو پھر دوسرے بھی ان کو احترام دیتے ہیں، ہمارے عوام اپنے فنکاروں کو احترام نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی شناخت کے بحران کا شکار ہیں، ہم سوشل میڈیا پر انڈیا سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی اپنی پارٹیوں میں ان کے گانوں پر ناچتے ہیں۔

اداکار نے زور دیا کہ ہمیں اپنے فنکاروں اور میوزک کو ترجیح دینی چاہئے، ان کا کہنا تھا کہ کوئی انڈین چینل پاکستانی گانوں کو نہیں چلاتا لیکن ہمارے پروگرام ان گانوں کے بغیر نامکمل سمجھے جاتے ہیں۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے پاکستانی ٹی وی پروگراموں میں انڈین گانوں کو چلانے کی مخالفت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں