کراچی: پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے اپنے وضاحتی بیان میں بھیک مانگنے والی خاتون کے اس دعویٰ کے سختی سے مسترد کردیا ہے کہ وہ گلوکار کی بہن ہے۔
گلوکار نے ٹویٹر پر دو ویڈیوز جاری کی ہیں جس میں وہ کہتے نظر آتے ہیں کہ خاتون کا میرا ساتھ کوئی رشتہ نہیں ہے، نہ وہ میری بہن ہے اور نہ ہی میری کزن ہے بلکہ یہ ایک فیک ڈرامہ ہے۔
FAKE NEWS ABOUT FAKE SISTER (part 1) pic.twitter.com/rNwlcsNQos
— Sajjad Ali (@sajjad_official) February 13, 2023
سجاد علی نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل میں میری ایک جعلی شادی بھی نکالی گئی تھی جس پر میرے بیوی بچے مچھ سے ناراض ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سستی شہرت کیلئے ایسا کرتے ہیں اور ہمارے سوشل میڈیا کے کم علم صارفین ان فیک خبروں کو پھیلانا شروع کردیتے ہیں۔
FAKE NEWS ABOUT FAKE SISTER (part 2) pic.twitter.com/u4fwEjlYoT
— Sajjad Ali (@sajjad_official) February 13, 2023
گلوکار کا کہنا تھا کہ ایسی حرکتوں سے میری شہرت کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا کیوں کہ میں 43 برس سے انڈسٹری میں موجود ہوں۔
سجاد علی کا کہنا تھا کہ وہ خاتون کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کریں گے کیوں کہ وہ ایک غریب عورت نظر آتی ہے جو لوگوں کے بہکانے پر ادھر ادھر کی باتیں کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ’سجاد علی کی بہن ہوں‘: کسمپرسی کی زندگی گزارنے والی خاتون کا دعویٰ
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر ایک عورت کو سجاد علی کی بہن قرار دیا گیا جس کے بعد بعض سوشل میڈیا پر گلوکار کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔