ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: 9 روز سے لاپتہ 6 سالہ بچے کی لاش نالے سے مل گئی

  کراچی: گلشن اقبال میں 9 روز سے لاپتہ 6 سالہ بچے کی لاش نالے سے مل گئی۔

ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن رضوان خان نے بتایا کہ بچے کی لاش حاجی لیمو گوٹھ نیو دھوراجی بلاک 3 میں نالے سے ملی جس کی شناخت 6 سالہ عبدالرحیم ولد اعجاز حسین کے نام سے کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالرحیم  5 فروری سے لاپتہ تھا اور اس کی گمشدگی کا مقدمہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے درج کرکے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کیا تھا۔

پولیس کے مطابق متوفی کے اہلخانہ پوسٹ مارٹم کرانے سے گریز کر رہے تھے تاہم پولیس کے سمجھانے پر راضی ہوگئے، جس کے بعد ایم ایل او نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرکے اجزا کیمیکل کیلئے محفوظ کرلیے ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ سامنے آئے گی۔

ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے بتایا کہ بچے کی لاش 9 روز پرانی ہے اور اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے یا نہیں تاہم ابتدائی طور پر واقعہ بچے کے اغوا کا بتایا گیا تھا جس کے مطابق پولیس نے 363 اے کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا۔

بچے کی لاش تدفین کے لیے آبائی علاقے چکوال لے جائی جائے گئی، انویسٹی گیشن پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں