ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلم ’لگان‘ کے اداکار جاوید خان امروہی انتقال کرگئے

 ممبئی: بالی وڈ فلموں کے معروف اداکار جاوید خان امروہی 60 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

جاوید خان نے بالی وڈ کی مشہور فلموں انداز اپنا اپنا، چک دے انڈیا، ونس اپون اے ٹائم ممبئی اور دیگر میں کام کیا ہے۔

ان کے گردے فیل ہوچکے تھے اور وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور 14 فروری کو انہوں نے دم توڑ دیا۔

جاوید خان بالی وڈ فلم انڈسٹری کا ایک اہم حصہ تھے اور مختلف فلموں میں ان کے سنجیدہ اور مزاحیہ کرداروں کو آج بھی لوگ پسند کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں