ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیس بک دوستی کے ذریعے اغوا نوجوان پہاڑوں سے بازیاب، ملزمان فرار

پشاور: پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تاوان کی غرض سے اغوا نوجوان کو بازیاب کرالیا۔

ایس پی صدر سرکل ملک حبیب نے نوجوان کی بازیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن انقلاب کی حدود سے 20سالہ عدنان 20جنوری کو اغوا کیا گیا تھا، اغوا کاروں نے مغوی کی رہائی کے لیے 3 لاکھ ڈالر کی ڈیمانڈ کر رکھی تھی اور اسے خیبر ضلع کی پہاڑی  میں واقع ایک غار میں چھپا رکھا تھا۔

ایس پی نے بتایا کہ مغوی کو تیراہ خیبر ایجنسی اور اورکزئی کے پہاڑی علاقے میں رکھا گیا تھا، مغوی کو مختلف مقامات پر رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا، وائس میسیجز خاندان کو بھیجے جاتے رہے، مغوی طالب علم کا تعلق دیر کے علاقہ پاتراک سے تھا، طالب علم کو فیس بک دوست صدام نے پشاور بلوایا تھا اور اسکیم چوک میں زبردستی بے ہوشی کا انجکشن لگا کر اغوا کیا گیا تھا۔

ایس پی نے مزید بتایا کہ آپریشن میں نوجوان کو بازیاب کرالیا گیا تاہم اغوا میں ملوث ملزمان چھاپے کے دوران فرار ہوگئے، پشاور ملزمان کی تلاش میں چھاپوں کا سلسلہ شروع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں