ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیٹ فلکس نے 30 ملکوں میں اپنی ماہانہ فیس کم کردی

 نیویارک: فلموں اور ویب سیریز کی معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے 30 ملکوں میں اپنی سبسکرپشن فیس میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

فیس میں کمی کا اطلاق ایشیا، یورپ، لاطینی امریکہ،افریقا اور مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں ہوگا۔

نیٹ فلکس نے فیس میں کمی کا اعلان عالمی مہنگائی اور اپنے حریف کمپنیوں سے بڑھتے ہوئے مقابلے کے پیش نظر کیا ہے۔

جن ملکوں میں فیس کو کم کیا گیا ہے ان میں ملائشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن، کروشیا، وینزویلا، کینیا اور ایران بھی شامل ہیں۔

کمپنی کے اعلان میں برطانیہ اور امریکہ کا نام شامل نہیں ہے اور وہاں نیٹ فلکس پہلے ہی فیس میں کمی کرچکی ہے۔

فیس میں کمی کچھ خاص قیمتوں کے پلان میں ہوگی اور بعض صورتوں میں نصف تک کم ہوجائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں