ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسحاق ڈار استعفی کے سوال پر بھڑک اٹھے، ویڈیو وائرل

 اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار استعفی کے سوال پر بھڑک اٹھے اور کہا کہ شبرزیدی کو اس وقت اربوں روپے ری فنڈز پر جیل میں ہونا چاہیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے صحافی نے استعفی کا سوال کیا تو وہ بھڑک اٹھے۔ راہ چلتے ہوئے صحافی نے ان سوال کیا کہ موجودہ معاشی صورتحال پر حکومتی کی حکمت عملی کیا ہے؟ اس پر انہوں ںے جواب دیا کہ چار بج کر 10 منٹ پر پریس کانفرنس کروں گا۔

صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ استعفی دینے جارہے ہیں؟ جس پر اسحاق ڈار سیخ پا ہوگئے اور کہا کہ آپ کو تکلیف ہے میرے کام کرنے میں؟ جس پر صحافی نے کہا کہ شبر زیدی نے کہا ہے کہ آپ آج استعفی دینے جارہے ہیں؟

اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ اس نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟ شبر زیدی کو اس وقت اربوں روپے ری فنڈز پر جیل میں ہونا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں