ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اگر میرے شوہر نے بیوفائی کی تو اسے چھوڑ دوں گی، منگیتر عاصم اظہر

 نیویارک: پاکستانی اداکارہ میرب علی نے کہا ہے کہ اگر ان کے ہونے والے شوہر عاصم اظہر نے بیوفائی کی تو وہ اسے چھوڑ دیں گی۔

ایک تازہ انٹرویو میں معروف اداکارہ نے اپنے نئے رشتے اور سوشل میڈیا کے زندگی پر منفی اثرات کے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے۔

جب سے گلوکار عاصم اظہر اور میرب علی نے منگنی کا اعلان کیا ہے، دونوں فنکار ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں ہیں۔

شوہروں کی بیوفائی کے متعلق سوال پر میرب علی کا کہنا تھا کہ اگر میرے ہونے والے شوہر نے مجھ سے بیوفائی کی تو میں اسے چھوڑ دوں گی اور ان چیزوں کے متعلق میں بہت سنجیدہ ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر میں اپنے شوہر کو بیوفائی پر جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناؤں تو پھر اس میں اور مجھ میں کوئی فرق نہیں رہے اور میرا قصور زیادہ بڑھ جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ افراد سوشل میں میڈیا میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ہمارے بیانات کو غلط رنگ دے کر پیش کرتے ہیں جس سے ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں