ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صبینہ فاروق نے نفرت انگیز مہم چلانے والوں کو وارننگ دے دی


فوٹو: فائلفوٹو: فائل

  کراچی: پاکستانی اداکارہ صبینہ فاروق نے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں حیا نامی خاتون کا کردار ادا کرنے پر ان کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ لوگوں کو ایک ڈرامہ کردار اور اداکار کے درمیان فرق کرنا چاہئے۔

انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ڈرامہ کردار پر ان کو دھمکیاں مل رہی ہے جس سے نہ صرف وہ بلکہ ان کی فیملی پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے۔

ghjkghjk

صبینہ فاروق نے لکھا کہ ڈرامے میں میرے کردار پر مزاحیہ انداز میں یا حدود میں رکھ کر ردعمل دیا جائے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اب حدود سے تجاوز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یوٹیوب پر میرے خلاف منفی مہم کا سلسلہ نہ رکا تو میں اگلی مرتبہ ان سب افراد کا نام پبلک کروں گی جو اس میں ملوث ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں