ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ

 اسلام آباد: پاک فوج نے اخراجات بچانے کے لیے مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کی بجائے ایوان صدر میں منعقد ہوگی جبکہ پریڈ میں محدود پیمانے پر مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، پاک فوج کفایت شعاری پالیسی پر عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

رواں سال، پاک فوج کی جانب سے بچت کے لیے محدود پریڈ کروانے کا فیصلہ کیا گیا، روایتی پریڈ پر بڑے پیمانے پر اخراجات ہوتے تھے۔

مشکل وقت میں پاک فوج پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں