ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی ظفر شہرہ آفاق نعت ’فاصلوں کو تکلف‘ کا نیا ایڈیشن ریلیز کرنے کو تیار

 لاہور: پاکستانی گلوکار علی ظفر شہرہ آفاق ن نعت ’فاصلوں کو تکلف‘ کا نیا ایڈیشن لانچ کرنے کو تیار ہیں۔

علی ظفر ہر سال رمضان کے آغاز میں ایک نعتیہ ٹریک جاری کرتے ہیں، 2021 میں ’بلغ العلیٰ بکمالہ‘ اور 2022 میں ’مولا‘ ریلیز کیا تھا۔

گلوکار نے ٹویٹر کا سہارا لے کر مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ اقبال عظیم کے معروف کلام جسے وحید ظفر قاسمی نے پڑھا تھا، اسے دوبارہ لانچ کررہے ہیں۔

ٹویٹر پوسٹ میں ریلیز کی مکمل تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں لیکن ساتھ ہی علی ظفر کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ان کی آنکھیں بند ہیں۔

’فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر‘ پاکستان کی مذہبی ثقافت کا اہم حصہ بن گئی ہے اور ملک بھر میں پہلے دن سے آج تک شہریوں کے ہر طبقے میں مقبول رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں