ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ غدار وطن شخص مینار پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لیے استعمال کر رہا ہے، پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلو، ’’امریکا سے نہیں ڈرتا‘‘ سے لے کر ’’میری جان کو خطرہ ہے‘‘ اور ’’امریکا نے سازش نہیں کی‘‘ تک کے جھوٹ سے نیا جھوٹ نکلے گا۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان آئین، قانون اور سچائی سے حقیقی آزادی چاہتا ہے، عمران نیازی توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، ٹیریان کیسز سے حقیقی آزادی چاہتا ہے، یہ ہر ادارے اور اس کے سربراہ کو اپنا غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتا ہے، اس کی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ ایک بار پھر ملک میں لوٹ مارکی حقیقی آزادی چاہتا ہے، عمران نیازی کی امریکا سے اوپر سے لڑائی ہے، اندر سے بھائی بھائی ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ غدار وطن شخص مینار پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لیے استعمال کررہا ہے، برصغیر کے مسلمانوں کی سچائی کی علامت پر پاکستان کا جھوٹا ترین شخص ہے، پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ  فارن فنڈنگ کے ذریعے پاکستان میں فتنہ پھیلانے والے اس شخص کو کھلی چھوٹ نہ ملتی توعوام کی حالت بہتر ہوتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں