اسلام آباد: یومِ پاکستان کے موقع پر مرحوم اداکار قوی خان سمیت دیگر فنکاروں کو ڈراما اور فلم انڈسٹری کے شعبے میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع فنون لطیفہ، شاعری ڈرامہ وفلم انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا۔
حکومت پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ فنّ اداکاری کے لیجنڈ جناب مُحّمد قوی خان مرحوم کیلئے 🏵️❤️🏵️❤️🏵️
ربّ کریم اگلے جہان میں بھی بہترین اعزازات سے نوازے۔ آمین ثُم آمین pic.twitter.com/kLgF6QzDyd— Sohail Ahmed (@realsohailahmed) March 23, 2023
اس موقع پر مرحوم اداکار قوی خان کو ڈراما اور فلم انڈسٹری کے شعبے میں ان کی ناقابلِ فراموش خدمات پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا جو ان کے خاندان کی عدم موجودگی پر اداکار سہیل احمد نے سے وصول کیا۔
اداکار بہروز سبزواری اور میزبان اور گلوکار فخر عالم کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے انسٹاگرام پر اپنے والد کی کامیابی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اس اعزاز کا مستحق قرار دیا۔
نامور اداکار شان شاہد کے والد مرحوم فلم ڈائریکٹر اور رائٹر ریاض شاہد کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
علاوہ ازیں احمد علی چاگلہ کو فنون شاعر اور ادیب غلام طباسم، امجد اسلام امجد، ساغر صدیقی کو شاعری کی شعبے میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔