ممبئی: بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے فلمساز کرن جوہر پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ہراساں کیا جس کی وجہ سے وہ امریکا شفٹ ہو گئیں۔
بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ایک نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی وڈ میں کنارے سے لگانے کی کوشش کی گئی تھی۔
پریانکا چوپڑا نے بالی وڈ سے کسی کا نام نہیں لیا لیکن کنگنا رنوت نے دعویٰ کیا کہ کرن جوہر نے اداکارہ کے خلاف سازش کی تھی۔
This is what @priyankachopra has to say about bollywood, people ganged up on her, bullied her and chased her out of film industry” a self made woman was made to leave India. Everyone knows Karan Johar had banned her (1/2) https://t.co/PwrIm0nni5
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) March 28, 2023
کنگنا رناوت نے متعدد ٹویٹوں کے ذریعے فلمساز کرن جوہر کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پریانکا کیخلاف سازش کی گئی، اسے دھمکایا گیا اور اسے فلم انڈسٹری چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرن جوہر سے اس مبینہ ہراسانی کا حساب لینا چاہئے اور اس مافیا کو روکنا چاہئے جو نئے ٹیلنٹ کو دھمکاتا ہے۔
کنگنا رناوت اس سے قبل بھی کرن جوہر کو شدید تنقید کا نشانہ بناچکی ہے اور وہ انہیں انڈسٹری میں اقربا پرور قرار دے چکی ہیں۔