ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فضل الرحمان کی وزیراعظم سے ملاقات، عدالتی اصلاحات بل کی منظوری پر مبارک باد

 اسلام آباد: جمیعت علما اسلام کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے عدالتی قانون میں اصلاحات کا بل منظور ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان شہباز شریف سے ملاقات کیلیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں اُن کا استقبال مسلم لیگ ن کے صدر نے کیا۔

دونوں رہنماؤں کی بیٹھک میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی پارلیمنٹ سے منظوری پر مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں: عدالتی اصلاحات سے متعلق بل 2023 سینیٹ سے بھی منظور

مولانا فضل الرحمن نے وزیرِ اعظم کو اتحادیوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی جبکہ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں