ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ حنا بیات ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے پہنچ گئیں

انطاکیہ: پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کیلئے پہنچ گئیں۔

حنا بیات نے اپنا رمضان ان لوگوں کے ساتھ گزارنے کے لیے ترکی اور شام کا دورہ کیا جو چند ہفتے قبل زلزلے کے تباہ کن سلسلے سے متاثر ہوئے تھے تاکہ ان کی امداد کی جاسکے۔

اداکارہ نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مقامی لوگوں کے ساتھ کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں انہیں امدادی سامان تقسیم کرتے اور زلزلہ متاثرین سے ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حنا بیات نے ان تصاویر کے کیپشن میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترکی سے شام روانہ ہونے پر راستے کا احوال بتاتے ہوئے لکھا کہ یہاں جنگ کے باعث سالوں سے خیموں میں رہنے پر مجبور متاثرین اپنے گھروں کو واپس جانے کے منتظر ہیں۔

 

 

 

 

A post shared by Hina Khwaja Bayat (@hinakhwajabayatofficial)

اداکارہ نے بتایا کہ زیتون کے باغات میں دور دور تک بے گھر ہونے والے لوگوں کے خیموں کی قطاریں ہی قطاریں موجود ہیں جو اپنے ملک میں ہوتے ہوئے بھی بےگھر ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے یہ دورہ ایس کے ٹی (Spreading Kindness Together) ویلفیئر کے تحت کیا ہے جوکہ برطانیہ میں قائم ایک خیراتی ادارہ ہے اور پوری دنیا کے قدرتی آفات اور جنگ سے متاثرہ مسلمانوں کے لیے امدادی کوششوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں