ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایوارڈ نہ دینے پر سلمان خان نے شو انتظامیہ سے کیسے بدلہ لیا؟ نیا انکشاف

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ ایوارڈ نہ ملنے پر انہوں نے ایوارڈ شو کی انتظامیہ سے بھرپور بدلہ لیا تھا۔ 

ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران میگا اسٹار نے بتایا کہ ایک مرتبہ ان سے وعدہ کیا گیا کہ انہیں ایوارڈ دیا جائے گا لیکن آخر وقت میں وہ ایوارڈ چیکی شروف کو دے دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنے والد اور فیملی کے ساتھ وہاں گیا اور سب تیار ہوکر گئے تھے، جب بیسٹ ایکٹر کا نام لیا گیا تو میں کھڑا ہوگیا لیکن پھر جیکی شروف کا نام لیا گیا۔

اداکار نے بتایا کہ مجھے اس شو میں پرفارم کرنا تھا چناں چہ میں بیک اسٹیج گیا اور ان کو کہا کہ میں پرفارم نہیں کرسکتا۔

سلمان خان نے بتایا کہ جب مجھے پرفارم کیلئے اصرار کیا گیا تو میں نے اس پرفارمنس کیلئے پانچ گنا زیادہ فیس چارج کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں