ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ائرپورٹ پر سی اے اے اور ایف آئی اے میں لڑائی مار کٹائی

 لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر گزشتہ روز سول ایوی ایشن اور ایف آئی اے کے درمیان لڑائی مار کٹائی کے بعد ایف آئی اے حکام نے سول ایوی ایشن ملازمین پر مقدمہ درج کرادیا۔

لاہور ائیر پورٹ پر حالات کشیدہ ہوگئے ۔ مقدمہ درج کرانے کے خلاف لاہور ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن ملازمین نے ایف آئی اے کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔

صورتحال کے باعث ائر پورٹ پر فضائی آپریشن میں تعطل پیدا ہو گیا۔ ائر پورٹ کے کنکورس ہال اور چیک ان ایریا میں مسافروں کا شدید رش لگ گیا اور بدنظمی پیدا ہوگئی۔ جس پر مسافروں نے سول ایوی ایشن حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ فضائی آپریشن رواں رکھنے کی ذمہ دار سول ایوی ایشن نے خود ہی فضائی آپریشن میں رکاوٹ پیدا کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں