ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاشی بحران کے باعث 44 فیصد ترقیاتی فنڈز خرچ نہ کیے جاسکے

 اسلام آباد: معاشی بحران کے باعث ملک میں ترقیاتی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں، رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 44 فیصد ترقیاتی فنڈز خرچ نہ کیے جا سکے۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 316 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز ہی خرچ کیے گئے۔

نو ماہ میں بجلی کے منصوبوں کے لیے سب سے زیادہ 77 ارب روپے کے فنڈز خرچ کیے گئے، ڈیموں اور دیگر آبی وسائل کے منصوبوں کے لیے 49 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز خرچ کیے گئے۔ ایس ڈی جیز وغیرہ کے لیے بھی 49 ارب روپے جبکہ سڑکوں اور شاہراہوں کے لیے 33 ارب روپے کے فنڈز خرچ ہوئے۔

ریلوے کو 17 ارب روپے، صوبوں اور آزاد کشمیر کو 33 ارب روپے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو دس ارب روپے، ہاوسنگ اینڈ ورکس کو اٹھ ارب روپے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو چار ارب روپے کے فنڈز ملے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں