ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سارہ علی خان نے آداب کہہ کر عید کی مبارک باد دی جب کہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان سمیت دیگر اداکاراؤں نے بھی اپنے اپنے انداز میں عید کی مبارک دی۔
بھارت میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ بالی ووڈ ستاروں نے بھی عید منائی اور اپنے مداحوں کو منفرد، دلچسپ اور پُراثر پیغامات کے ذریعے عید کی مبارک باد دی۔
سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی، ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی نے انسٹاگرام پر عید الفطر مبارک لکھا اور ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ روایتی انداز میں آداب کہہ رہی ہیں۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار بگ بی امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر عید مبارک لکھا اور ایک تصویر شیئر کی جس پر یہ دعا درج تھی کہ اللہ آپ کے تمام خوابوں اور امیدوں کو پورا کرے۔
دبنگ اسٹار سلمان خان کے لیے یہ عید سب سے الگ اور منفرد ہے کیوں کہ وہ اس عید پر اپنی نئی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کی کامیابی کے لیے کافی پُرامید نظر آتے ہیں۔
Eid Mubarak. #KisiKaBhaiKisiKiJaan pic.twitter.com/8oVIokx7t3
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) April 22, 2023
سلمان خان نے عید پر جاری ویڈیو میں اپنی اس فلم کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عید کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں اور میری فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ ضرور دیکھیں۔
اداکار سنی دیول نے ٹویٹ میں عید مبارک کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دعا لکھی تھی کہ عید الفطر مبارک! سب کو اچھی صحت، سکون اور خوشیاں نصیب ہوں۔
Eid-Ul-Fitr mubarak to all! Wishing everyone good health, peace and happiness ✨#EidMubarak pic.twitter.com/MugOxcTspn
— Sunny Deol (@iamsunnydeol) April 22, 2023
علاوہ ازیں اکشے کمار، ابھیشیک بچن، ہریتک روشن، سنجے دت اور کئی دیگر نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔
T 4625 – Eid Mubaarak 🤲 pic.twitter.com/VNRdqN61Ds
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) April 22, 2023
اپنی بلاک بسٹر فلم پٹھان سے سارے ریکارڈ توڑنے والے شاہ رخ خان نے اپنے گھر کی چھت پر آکر اپنے مخصوص انداز میں مداحوں کو عید مبارک کہا۔