ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عاصم اظہر نارویجن گلوکارہ کے ساتھ انٹرنیشنل میوزک ڈیبیو کیلئے تیار

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا نارویجن گلوکارہ کے ساتھ انٹرنیشنل میوزک کا پہلا گانا ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔ 

عاصم اظہر نے نئے گانے کیلئے نارویجن سنگر اور سانگ رائٹر ایسٹرڈ ایس کے ساتھ شراکت کی ہے اور اس کا نام ’ڈارکیسٹ آور‘ رکھا گیا ہے۔

پاکستانی گلوکار نے گانے کا ٹیزر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ نئے گانے کو آج (4 مئی  کی) رات کو ریلیز کیا جائے گا۔

ایسٹرڈ ایس اور عاصم اظہر کے درمیان گانے کی شراکت کی ابتدائی خبریں نارویجن گلوکارہ کی طرف سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھیں، انہوں نے گانے کا ایک پس منظر بھی شیئر کیا جس میں عاصم اظہر اردو اور انگریزی میں گاتے سنائی دیتے ہیں۔

یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ دونوں فنکار ایک عالمی لیبل کیلئے گانے کی شراکت کررہے ہیں جبکہ یونیورسل میوزک ناروے نے گانے کے ٹیزر کو اپنے سوشل میڈیا پیج پر بھی شیئر کیا تھا۔

ایک غیر ملکی فنکار کے ساتھ گانے کی شراکت عاصم اظہر کے میوزک کیریئر کیلئے بہت بڑی چھلانگ ہے اور اسے انہیں عالمی طور شناخت ملے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں