ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آریان خان کو گرفتار کرنے والے افسر کیخلاف کرپشن کا مقدمہ درج

 ممبئی: بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو گرفتار کرنے والے اینٹی نارکوٹکس افسر سمیر وانکھیڈے کے خلاف کرپشن کا کیس درج کرلیا۔ 

سی بی آئی کے مطابق سمیر وانکھیڈے اور دیگر اہلکاروں نے آریان خان کو منشیات کیس میں نہ پھنسانے پر 25 کروڑ کی رشوت طلب کی تھی۔

جس رات کروز پر چھاپہ مار کر آریان کو گرفتار کیا گیا اس وقت سمیر وانکھیڈے ممبئی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل چیف تھے۔

آریان خان کو چار ہفتے جیل میں گزارنا پڑے اور بعد میں انہیں ناکافی ثبوت کی بنا پر مئی 2022 میں اینٹی ڈرگ ایجنسی نے کلین چٹ دے دی تھی۔

قبل ازیں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے دعویٰ کیا تھا کہ وانکھیڈے کی تفتیش میں بہت سی خامیاں تھیں اور انہیں پچھلے برس چنائی میں ٹیکس پیئر سروس ٹرانسفر کردیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں