ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فضل الرحمان نے وفاقی وزرا کی سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نا کرنے کی اپیل مسترد کردی

 اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نا کرنے کی اپیل کو مسترد کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ نے پی ڈی ایم کے سربراہ سے ملاقات کی اور وفاقی وزرا نے مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نا کرنے کی اپیل کی۔

اس ضمن میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ روز قبل بھی ملک میں حالات خراب ہوئے، وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے۔

جس پر مولانا فضل الرحمان نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم اعلان کر چکے ہے فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوچکے ہے کارکنان پر امن ہے اور پر امن احتجاج ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ کی درخواست مسترد کرد کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے کارکنان ایک گملہ یا پودہ بھی نہیں توڑیں گے، ہم پر امن لوگ ہے، کل عوام نکلے گی اور فیصلہ بھی عوام کی عدالت میں اب ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں