ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلمان خان ریئلٹی شو ’بگ باس او ٹی ٹی‘ سیزن 2 کی میزبانی کریں گے

 ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ خان ایک لمبے عرصے سے انڈیا کے سب سے بڑے ریئلٹی شو بگ باس کی میزبانی کررہے ہیں اور اب اس خبر کی تصدیق ہوگئی ہے کہ وہ ’بگ باس او ٹی ٹی 2‘ کی بھی میزبانی کریں گے۔ 

’بگ باس او ٹی ٹی‘ سیزن ون کی میزبانی کرن جوہر نے کی تھی جس میں ویویا اگروال کامیاب ہوئی تھیں لیکن اب میزبان کی کرسی دبنگ خان سنبھالیں گے۔

سیزن 2 کا پہلا ٹیرز سامنے آگیا ہے جس کا مداح بے چینی سے انتظار کررہے تھے اور اس میں سلمان خان نے شو کی میزبانی کا اعلان کیا ہے۔

سلمان خان کو شو کے ٹیزر میں یہ کہتے دیکھا جاسکتا ہے ’میں لے کر آرہا ہوں بگ باس او ٹی ٹی، تو دیکھتا جائے انڈیا‘۔

’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے پہلے سیزن نے تاریخ ساز ویوز حاصل کیے تھے جبکہ اپنے منفرد مواد اور تنازعات نے اسے انٹرنیٹ پر بہت شہرت دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں