ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سفینہ شاہ نے مس پاکستان 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

 لاہور: ماڈل سفینہ شاہ نے پاکستان کی سب سے خوبصورت خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

لاہور کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں مس پاکستان، مسز پاکستان، مس ٹرانس پاکستان، مس پاکستان اوورسیز، مس پاکستان یونیورسل، مس پاکستان گلوبل، مس پاکستان یونیورس اور مس پاکستان سپریم کا انتخاب کیا گیا۔

تقریب میں نامور فلم ڈائریکٹر صفدر ملک، شوبز ستاروں اور شرکاء کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

سونیا احمد کی سربراہی میں قائم جیوری کے مطابق سفنیہ شاہ 2023 کی مس پاکستان بننے میں کامیاب رہیں۔

مسز پاکستان ورلڈ کا اعزاز فاطمہ فخر جبکہ مس ٹرانس پاکستان کا ٹائٹل علینا شاہ نے اپنے نام کیا۔

مس پاکستان ورلڈ اووسیز کا ٹائٹل مصباح ارشد نے جیتا، بینش جارج مس پاکستان یونیورس بننے میں کامیاب رہیں۔

مس پاکستان سپریم اوورسیز کاٹائٹل سبین نے جیتا جبکہ مس پاکستان گلوبل کا ٹائٹل وردا منیب راﺅ کے حصے میں آیا۔

تقریب کے دوران نئے سال کی بیوٹی کوئینز کی تاج پوشی بھی کی گئی، اریج چوہدری اور ڈاکٹر شفق اختر نے نئے سال کی ٹائٹل ہولڈرز کو تاج پہنائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں