ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

 لاہور: گجر پورہ میں سوئمنگ پول میں نہانے کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گجر پورہ میں سوئمنگ پول میں تیراکی کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا جنہیں ایمبولینس کے ذریعے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں جاوید اور ذیشان شامل ہیں جبکہ زخمی کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں