ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین کیس میں فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری اور ان کے وکیل فیصل چوہدری پیش نہیں ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن 28 فروری سے آج تک 6 سماعتیں کر چکا ہے، فواد چوہدری تاحال اس کیس میں الیکشن کمیشن پیش نہیں ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں